جنوبی وزیرستان: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا۔ واقعہ وانا کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر دی۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل عطاء اللہ شدید زخمی ہوئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہید کانسٹیبل عطاء اللہ کا تعلق وزیر قبیلے سے تھا اور وہ ڈیوٹی پر مامور تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان: مدرسے میں دھماکے سے 2 بچے شہید، 8 زخمی

حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ ذمہ دار عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔ پولیس نے عزم ظاہر کیا ہے کہ شہید اہلکار کے خون کا حساب لیا جائے گا اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter