جنوبی وزیرستان: وانا دھماکے میں 12 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی وزیرستان، وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب بم دھماکے کے 3 زخمی دم توڑگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب 3 روز پہلے ہونیوالے بم دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد دھماکے میں جان کی بازی ہار نے والے افراد کی تعداد 12 ہوگئی۔

latest urdu news

پولیس حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال وانا میں دھماکے میں زخمی ہونے والے 18 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔

یاد رہے 3 روز پہلے ہونیوالے دھماکے میں امن کمیٹی کا دفتر مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ وزیرستان میں حالیہ دھماکوں کی وجہ تحریک طالبان پاکستان (TTP) کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں، افغانستان سے دراندازی، امن کمیٹیوں کو نشانہ بنانا اور غیر ملکی مداخلت ہے، دہشت گرد بچوں اور عام شہریوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔

سیکیورٹی ادارے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، مگر مکمل امن کیلئے عوامی تعاون اور علاقائی استحکام ناگزیر ہے 

شیئر کریں:
frontpage hit counter