حکومت کا ای چارجنگ اسٹیشنز پر سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پنجاب حکومت نے ای چارجنگ اسٹیشنز پر سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،اجلاس میں ییلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی رپورٹ پیش کی گئی، جبکہ ماحول دوست ای ٹیکسی منصوبے سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی گئی۔

اجلاس کے دوران ای ٹیکسی کے مالیاتی ماڈل کی اصولی منظوری دی گئی اور 1100 ای ٹیکسیوں پر مشتمل پائلٹ پراجیکٹ کے آغاز پر اتفاق کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ ای چارجنگ اسٹیشنز پر سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ منصوبہ توانائی کے لحاظ سے خودکفیل ہو سکے۔

گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لیے مزید روٹس کی رپورٹ طلب کی گئی، اور وزیراعلیٰ نے عوامی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے روٹس کے تعین کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح ٹرمینل سے ہربنس پورہ تک ییلو لائن منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کرنے کا حکم بھی دیا۔ اجلاس میں ای ٹیکسی منصوبے سے متعلق دیگر امور کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ای ٹیکسی اسکیم میں حکومت پنجاب مالی معاونت فراہم کرے گی، جبکہ پیٹرول پمپس کے ساتھ چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter