سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں اضافے کی تجویز دیدی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمت میں 291 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست دے دی ہے جس پر سی این جی، ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتی صارفین نے شدید مخالفت کی ہے۔

چیئرمین اوگرا مسرور خان کی زیر صدارت گیس قیمتوں پر عوامی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیئرمین اوگرا نے کہا کہ سوئی ناردرن اپنے اخراجات کم کرے کیونکہ بار بار بوجھ صارفین پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

غیاث پراچہ نے موقف اختیار کیا کہ کمپنی نے پہلے بھی قیمت میں اضافہ مانگا تھا اور اب مزید 20 روپے بڑھا دیے ہیں۔

چیئرمین اوگرا نے کہا کہ صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، ہماری کوشش ہے کہ صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے اور کمپنیوں کے خسارے میں بھی کمی لائی جائے۔

اوگرا حکام کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافہ ایک مشکل فیصلہ ہے، تاہم عوامی سماعت مکمل کر لی گئی ہے اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter