ہنر وہ طاقت ہے جو قوموں کی تقدیر بدل دیتا ہے، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا نوجوانوں کے سکلز کے عالمی دن پر پیغام، ہنر اور آئی ٹی مہارتوں کی اہمیت پر زور، حکومتی اقدامات کا تذکرہ

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ہنر وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے، کیونکہ صرف ڈگری نہیں بلکہ عملی مہارت ہی نوجوانوں کو بااختیار بناتی ہے اور اقوام کی تقدیر بدلنے کا ذریعہ بنتی ہے۔ نوجوانوں کے سکلز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ زمانہ بدل چکا ہے، آج کی دنیا تعلیم کے ساتھ ساتھ مہارت کی بھی متقاضی ہے۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مہارت نہ صرف روزگار کا ذریعہ بنتی ہے بلکہ یہ خود اعتمادی اور قومی ترقی کی ضمانت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے متعدد انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے، جن میں اسکولوں میں ایڈٹیک کے ذریعے میٹرک سطح پر پراجیکٹس کا آغاز، زراعت، ماحولیات سمیت مختلف سرکاری محکموں میں انٹرن شپس، اور نوجوانوں کو جدید آئی ٹی سکلز کی فراہمی شامل ہیں۔

مریم نواز شریف نے بتایا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی نوجوانوں کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا، جہاں انہیں نہ صرف تربیت بلکہ بین الاقوامی معیار کی سرٹیفکیشن بھی فراہم کی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے فری لانسرز کے لیے انٹرنیشنل سرٹیفکیشن پروگرام کا بھی آغاز کیا ہے، جبکہ ٹیوٹا پنجاب کے نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق عملی تربیت فراہم کر رہا ہے۔

قانون صرف غریب کیلئے نہیں، طاقتور پر بھی لاگو ہوگا، مریم نواز

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ: "ہر نوجوان کے ہاتھ میں کوئی نہ کوئی ہنر ضرور ہونا چاہیے۔ مہارت صرف روزگار نہیں بلکہ عزت، خود انحصاری اور قومی ترقی کا راستہ ہے۔ میرا خواب ہے کہ پنجاب کا نوجوان نوکری تلاش کرنے والا نہیں، بلکہ روزگار دینے والا بنے۔ ہمارا مشن ہے کہ نوجوان فری لانسنگ سے لے کر انٹرپرینیور شپ تک ہر شعبے میں کامیابی حاصل کریں۔”

یاد رہے کہ ہر سال 15 جولائی کو دنیا بھر میں نوجوانوں کے سکلز کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ عملی مہارتوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ پنجاب حکومت بھی اسی وژن کے تحت نوجوانوں کی فنی تربیت اور روزگار کے مواقع میں اضافے کے لیے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter