راوی کنارے فارم ہاؤس میں سیلابی پانی میں پھنسے 6 شیر بحفاظت ریسکیو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ملتان روڈ پر راوی کنارے واقع فارم ہاؤس میں سیلابی پانی میں پھنس جانے والے 6 شیروں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق، یہ ریسکیو آپریشن سیکریٹری وائلڈ لائف مدثر ریاض کی نگرانی میں انجام پایا، جس میں وائلڈ لائف رینجرز اور وائلڈ لائف ریسکیو فورس نے بھرپور حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران 4 کشتیاں اور ویٹرنری ماہرین بھی موجود تھے۔ شدید بارش اور پانی کے دباؤ کے باوجود تمام شیروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

latest urdu news

ریسکیو کے فوراً بعد تمام شیروں کا ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا، جبکہ ان کی صحت کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ طبی پیچیدگی سے بروقت نمٹا جا سکے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اس کامیاب ریسکیو آپریشن پر وائلڈ لائف ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جنگلی حیات کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ "کسی جاندار کو مشکل میں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا، اور بہادر ریسکیو اہلکار قوم کا فخر ہیں۔”

دریائے راوی کا پانی لاہور میں داخل، متعدد بستیاں خالی کروا لی گئیں

یہ آپریشن نہ صرف وائلڈ لائف کے تحفظ کی ایک مثال ہے بلکہ ہنگامی صورتحال میں بروقت ردعمل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter