کراچی: سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی چھٹیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے رواں سال کی سرمائی تعطیلات کی توثیق کرتے ہوئے شیڈول جاری کردیا ہے۔
ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے، جبکہ یکم جنوری سے معمول کی تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوجائیں گی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ تعطیلات کے باوجود متعلقہ تعلیمی بورڈز کے ضمنی امتحانات مقررہ تاریخوں کے مطابق ہی منعقد ہوں گے، لہٰذا امتحانات میں شریک طلبہ کو شیڈول کے مطابق حاضر ہونا ہوگا۔
خیبر پختونخوا میں موسمِ سرما کی پہلی بڑی بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ تعطیلات کے شیڈول کا فیصلہ موسمی حالات اور تعلیمی تقویم کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ طلبہ اور والدین بہتر منصوبہ بندی کرسکیں۔
