نئی نمبر پلیٹ نہ لگانے پر چالان، سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹرسائیکل کی نئی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر چالان کا اقدام، سماجی کارکن نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، عملدرآمد روکنے کی استدعا

کراچی: موٹرسائیکل پر نئی نمبر پلیٹ نہ ہونے کی بنیاد پر ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کاٹنے کے اقدام کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ یہ آئینی درخواست سماجی کارکن فیضان حسین نے دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام اہلکاروں کو نئی نمبر پلیٹس کے معاملے پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا، جس کے بعد ٹریفک پولیس نے آگاہی مہم کے بجائے براہ راست بھاری چالان کا سلسلہ شروع کر دیا۔

latest urdu news

درخواست گزار کے مطابق شہری پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں اور اب نئی نمبر پلیٹ نہ لگانے پر ہزاروں روپے کے چالان ادا کرنا شہریوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ فیضان حسین کا کہنا ہے کہ پولیس کا یہ اقدام عوامی سہولت کے بجائے سزا دینے کے مترادف ہے، جس پر عدالت کو مداخلت کرنی چاہیے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کو نئی نمبر پلیٹ نہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر چالان سے روکا جائے اور معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ ہونے تک شہریوں کو ریلیف دیا جائے۔

یاد رہے کہ** درخواست گزار نے موٹرسائیکل کی موجودہ نمبر پلیٹس کو تبدیل کرنے کے حکومتی فیصلے کو بھی الگ درخواست کے ذریعے عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے، اور اس پر بھی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter