سندھ حکومت کی سولر پینل اسکیم، درخواست کا طریقہ، سبسڈی کی تفصیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کے لیے سبسڈی کے ساتھ سولر پینل اسکیم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد زرعی اراضی کو توانائی کے جدید ذرائع سے منسلک کر کے کاشتکاری کو بہتر بنانا ہے۔

وزیر زراعت محمد بخش مہر کے مطابق یہ اسکیم ان کسانوں کے لیے ہے جن کے پاس 5 سے 25 ایکڑ زرعی زمین ہے۔ ان کسانوں کو 20 فیصد لاگت خود برداشت کرنی ہوگی جبکہ 80 فیصد اخراجات سندھ حکومت ادا کرے گی۔

latest urdu news

پہلے مرحلے میں 4000 ایکڑ اراضی پر 295 سولر یونٹ نصب کیے جائیں گے۔ اسکیم سے مستفید ہونے کے خواہشمند کسان 20 ستمبر 2025 تک اپنی درخواستیں حیدرآباد میں ڈائریکٹر جنرل زراعت کے دفتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت نے بے نظیر ہاری کارڈ کی تقسیم کا بھی اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے کسانوں کو سبسڈی اور مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ صوبے میں 80,000 نئے کسانوں کی رجسٹریشن اور تصدیق مکمل ہو چکی ہے۔

1 لاکھ صارفین کیلئے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم لانچ کردی گئی

سندھ بینک رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پہلے مرحلے میں 50 ہزار کارڈ جاری کرے گا، جبکہ ہر 20 دن کے وقفے سے مزید 50 ہزار کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter