کم از کم ماہانہ تنخواہ میں اضافہ، سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ حکومت نے صوبے بھر کے صنعتی اور تجارتی اداروں میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے کم از کم ماہانہ تنخواہ میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہو چکا ہے، اور اس کا مقصد مہنگائی کے دباؤ میں ریلیف دینا اور مزدور طبقے کو باوقار روزگار فراہم کرنا ہے۔

latest urdu news

صوبائی وزیر محنت شاہد تھہیم کے مطابق، نیم ہنر مند مزدور کی کم از کم تنخواہ 41,380 روپے، ہنر مند مزدور کی 49,628 روپے، جبکہ تجربہ کار ہنر مند کے لیے تنخواہ 51,745 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ تنخواہیں تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ اداروں پر لاگو ہوں گی اور مرد و خواتین کو برابری کی بنیاد پر دی جائیں گی۔

شاہد تھہیم نے مزید بتایا کہ وہ ادارے جو مزدوروں کو فی گھنٹہ اجرت دیتے ہیں، انہیں کم از کم 192 روپے فی گھنٹہ ادا کرنا لازمی ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ حکومت محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور بہتر تنخواہوں، محفوظ ماحول اور لیبر قوانین پر عمل درآمد کو ترجیح دے رہی ہے۔

وزیر محنت نے یہ بھی کہا کہ محکمہ محنت صنعتی اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ نئی اجرت پالیسی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے صنعتی مالکان پر زور دیا کہ وہ حکومتی پالیسی کو سنجیدگی سے اپنائیں تاکہ مزدور طبقہ بہتر زندگی گزار سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter