سکھ فارجسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کا پاکستان کیساتھ بھارت کے خلاف اتحاد کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھ فارجسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر بھارت کا مقابلہ کریں گے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ دلی خالصتان کا حصہ بنے گا اور 17 اگست کو امریکہ میں دلی کو خالصتان کے موضوع پر ریفرنڈم ہوگا، جس کا مقصد دلی کو خالصتان میں شامل کرنا ہے۔

گرپتونت سنگھ نے کہا کہ ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش کے کچھ علاقے بھی خالصتان کے دائرہ کار میں شامل ہیں اور سکھوں کو آزادی کی تحریک کے ساتھ ہونا چاہیے۔

گرپتونت سنگھ نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے معصوم خواتین اور بچوں کو شہید کیا، اور اس کے جواب میں سکھ پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر دفاع کریں گے،انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے وائٹ ہاؤس میں مہمان بننے کو پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیا اور کینیڈا کے وزیراعظم کے بھارت کو ناخوشگوار واقعات کا ذمہ دار ٹھہرانے کی بھی حمایت کی۔

آخر میں گرپتونت سنگھ نے بھارتی حکومت کی جانب سے سکھوں پر عائد پابندیوں کی مذمت کی اور کہا کہ یہ پابندیاں سکھوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش ہیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter