158
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ سے پوری دنیا متاثر ہوگی۔
پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی بزدلانہ حملہ نہ صرف پسپا کیا بلکہ اسے بھاری نقصان بھی پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ جنگ کا انحصار عددی برتری یا ہتھیاروں پر نہیں، جذبہ ایمانی اور دلیری پر ہوتا ہے۔سربراہ ق لیگ نے کہا کہ جنگ صرف گولی اور بم کا نام نہیں بلکہ یہ بھوک، غربت اور دیگر برائیاں ساتھ لاتی ہے۔نہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ صرف دو ممالک کی جنگ نہیں بلکہ اس سے پوری دنیا متاثر ہو گی۔