علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل، جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار بانی تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے صاحبزادے، شیر شاہ خان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی پولیس کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے فیصلے میں ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔

latest urdu news

شیر شاہ خان کے خلاف مقدمہ لاہور کے تھانہ سرور روڈ میں درج ہے، جس میں انہیں جناح ہاؤس حملے کے الزامات کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل شیر شاہ خان کے بھائی، شاہ ریز عظیم خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کیا گیا تھا، جبکہ شیر شاہ خان کو بعد ازاں گرفتار کیا گیا۔

عدالتی کارروائی کے بعد پی ٹی آئی رہنما اور وکیل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر شاہ خان کی ضمانت کے لیے درخواست آج یا کل دائر کی جائے گی۔

عمران خان کے بھانجے شیر شاہ خان 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان پہلے ہی واضح کر چکی ہیں کہ ان کے اور عمران خان کے درمیان صرف بہن بھائی کا رشتہ ہے، اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter