شیخوپورہ: بزرگ بھکارن کو گھسیٹنے والا سیکیورٹی گارڈ معطل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ میں لیسکو دفتر کے سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے بزرگ خاتون بھکارن کے ساتھ ناروا سلوک اور زبردستی گھسیٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ گارڈ کو معطل کر دیا ہے اور انکوائری کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ لاہور روڈ پر واقع لیسکو آفس میں پیش آیا، جہاں ایک بوڑھی خاتون بھیک مانگنے آئی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گارڈ اسے گھسیٹ کر دفتر سے باہر نکال رہا ہے، جس پر عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

latest urdu news

لیسکو کے ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد کمال کے مطابق بزرگ خاتون سائلین سے پیسے مانگتی تھی اور اکثر پیسے نہ ملنے پر دفتر کے باہر گاڑیوں کے آگے لیٹ جاتی تھی، جس پر سیکیورٹی گارڈ رب نواز نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ تاہم، گارڈ کے رویے کو غیر اخلاقی اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے نوجوان خاور شہزاد کی مدعیت میں سیکیورٹی گارڈ رب نواز کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور لیسکو انتظامیہ نے وعدہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث کسی بھی فرد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

ادھر سوشل میڈیا پر شہریوں کی بڑی تعداد نے بزرگ خاتون کے ساتھ بدسلوکی پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی وقار کی پامالی پر سخت کارروائی کی جائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter