بھارت کا دماغ خراب ہے، ایک اور گولی کی ضرورت ہے: شیخ رشید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھارت مخالف سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ "بھارت کا دماغ خراب ہو چکا ہے، اسے ایک اور گولی کی ضرورت ہے۔” وہ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، جہاں انہیں عدالت میں پیشی کے لیے جانا تھا مگر جیل انتظامیہ نے انہیں روکے رکھا۔

latest urdu news

شیخ رشید نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے پہلے داہگل ناکے پر انہیں آدھے گھنٹے تک روکے رکھا اور بعد ازاں جیل کے اندر جانے سے بھی روک دیا گیا۔ ان کے مطابق، جیل حکام نے کہا کہ "آپ کو انتظار کرنا ہوگا”، حالانکہ ان کی عدالت میں پیشی طے شدہ تھی۔

9 مئی کے واقعات سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ "میں اس دن پاکستان میں موجود ہی نہیں تھا، بیرون ملک تھا، لیکن جب واپس آیا تو میرا نام بھی ملزمان کی فہرست میں ڈال دیا گیا۔ یہ سراسر ناانصافی ہے۔”

واضح رہے کہ شیخ رشید ماضی میں بھی بھارت مخالف بیانات اور ملکی سیاست پر دبنگ تبصرے کرتے رہے ہیں۔ ان کے حالیہ بیان پر سیاسی اور سفارتی حلقوں کی جانب سے ردعمل سامنے آنا متوقع ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پاک بھارت تعلقات پہلے ہی کشیدہ ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter