سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل، دو اسٹنٹ ڈالے گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد — سابق وزیراعظم اور عوامِ پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی معائنے کے بعد دو اسٹنٹ ڈالے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو اچانک سینے میں درد کی شکایت پر فوری طور پر اسپتال لایا گیا۔ میڈیکل ٹیم نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور انجیوپلاسٹی کے دوران دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی طبیعت اب مکمل طور پر تسلی بخش ہے اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔

اہلِ خانہ کے قریبی ذرائع کے مطابق معالجین نے شاہد خاقان عباسی کو کئی دن آرام کرنے اور غیر ضروری ملاقاتوں سے گریز کی ہدایت دی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter