دہشت گردی کی واپسی کی ذمہ داری پی ٹی آئی ہے: سینیٹر افنان اللہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ نے سینیٹ اجلاس کے دوران دہشت گردی کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن دہشت گرد عناصر کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بھرپور کارروائیوں کے ذریعے ملک سے ختم یا بے دخل کیا تھا، انہیں بانی پاکستان تحریک انصاف کے دور میں دوبارہ واپس آنے کا موقع ملا۔

latest urdu news

سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے افنان اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں 2018 تک دہشت گردی کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہو چکا تھا اور ملک میں امن و امان کی صورتحال واضح طور پر بہتر ہو گئی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کی حکومت نے دہشت گردوں کو یا تو جیلوں میں ڈالا یا انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور کیا۔

سینیٹر افنان اللہ نے سوال اٹھایا کہ اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا تھا تو پھر ملک میں دوبارہ حملوں کا سلسلہ کیسے شروع ہوا؟ ان کے مطابق آج جو دہشت گردی کے واقعات دیکھنے میں آ رہے ہیں، اس کے ذمہ دار اُس وقت کی سیاسی اور عسکری قیادت ہے جنہوں نے غلط فیصلے کیے۔

انہوں نے سابق صدر عارف علوی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں 100 سے زائد ایسے افراد کو معاف کیا گیا جو سنگین جرائم میں ملوث تھے اور جن پر بے گناہ لوگوں کے قتل کے الزامات تھے۔ افنان اللہ کا کہنا تھا کہ ملک میں لسانیت اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جنہیں روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مریم نواز کا بلوچستان کے سکیورٹی فورسز کیلئے 10 ارب روپے کی امداد کا اعلان

سینیٹر افنان اللہ نے بسنت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کی سرکاری تقریبات ختم کیں، اس کے باوجود بار بار یہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ بسنت منائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ علیمہ خان اور لطیف کھوسہ سمیت دیگر شخصیات نے بھی بسنت منائی، جس پر دوہرا معیار اپنایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ملک میں امن، استحکام اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر پالیسی ہی پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter