10
وزیراعلیٰ پنجاب سمیت ہائی پروفائل شخصیات کی سیکورٹی اسکریننگ شروع کر دی گئی ہے۔
اس عمل میں نہ صرف سکیورٹی اہلکاروں بلکہ ان کے ساتھ کام کرنے والے دیگر عملے کی بھی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی موجودگی کے پیش نظر سکیورٹی پیرامیٹرز کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہے تاکہ وزیراعلیٰ بلاخوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔
سیکورٹی اسکریننگ کے اس اقدام کا مقصد ہائی پروفائل شخصیات کے تحفظ کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچاؤ کرنا ہے۔
