سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشتگرد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی تنظیموں کے 41 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

latest urdu news

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں 29 جنوری کو کی گئیں اور ان کا مقصد علاقے میں دہشتگردانہ کارروائیوں کا مکمل خاتمہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی ہرنائی ضلع کے نواحی علاقے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔ اس دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 30 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ اس کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، جسے موقع پر تلف کر دیا گیا۔

دوسری کارروائی ضلع پنجگور میں کی گئی، جہاں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور 15 دسمبر 2025 کو پنجگور میں بینک ڈکیتی کے دوران لوٹی گئی رقم بھی برآمد ہوئی۔

بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد ماضی میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ دونوں کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے موثر حکمت عملی کے تحت دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا اور علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ انسدادِ دہشتگردی مہم ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے مطابق پوری رفتار سے جاری ہے اور سکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

ہرنائی اور پنجگور میں برآمد شدہ اسلحہ و دھماکا خیز مواد کے ساتھ ساتھ دہشتگردوں کے قبضے سے چھینے گئے اثاثے بھی تحویل میں لے لیے گئے، جس سے علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter