ہفتہ, 31 مئی , 2025

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 مسلح دہشتگرد ہلاک، دہشتگرد ہائی وے پر بم نصب کر رہے تھے۔

latest urdu news

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے چار مسلح دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائی راڑہ شم کے علاقے میں کی گئی جہاں دہشتگرد ہائی وے پر بم نصب کر رہے تھے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد چاروں دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بم بھی برآمد کیے گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد راڑہ شم اور رڑکن کے علاقوں میں مسافر بسوں پر ہونے والے حملوں میں بھی ملوث تھے، اور ان کے خلاف پہلے سے تحقیقات جاری تھیں۔

فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر کلئیر کر کے مزید ممکنہ خطرات کے پیش نظر سرچ آپریشن بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے حساس علاقوں میں حالیہ مہینوں کے دوران دہشتگردی کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں، جن میں مسافر بسوں، سکیورٹی اہلکاروں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ سکیورٹی ادارے ان واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد چاروں دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بم بھی برآمد کیے گئے۔
یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک اور کارروائی کے دوران تین دہشتگردوں کو ہلاک اور دو کو زخمی کیا تھا، جس کی مکمل تفصیل یہاں ملاحظہ کی جا سکتی ہے:
👉 بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter