راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جو 4 اگست سے 10 اگست 2025 تک مؤثر رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس دوران موٹرسائیکل پر ڈبل سواری، جلسے جلوس، سیاسی ریلیاں، اجتماعات اور دھرنوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ ساتھ ہی اسلحے کی نمائش، لاوڈ اسپیکر کے استعمال اور عوامی مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کرنے جیسے اقدامات پر بھی سخت پابندی لگائی گئی ہے۔

latest urdu news

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات سیاسی تناؤ اور ممکنہ امن و امان کی خرابی کے پیشِ نظر کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter