جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ ، نقل و حرکت پر پابندی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکیورٹی خدشات اور فورسز کے سامان کی ترسیل کے باعث جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں صبح 6 سے شام 7 بجے تک دفعہ 144 کے تحت نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔

جنوبی وزیرستان: محکمۂ داخلہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ العمل ہوگی۔

latest urdu news

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ راغزئی بازار سمیت تمام مارکیٹس بند رہیں گی، جبکہ انگور اڈا، زم چینہ، خامرنگ، رغزئی، شولام تا وانا روٹ پر سفر کرنا ممنوع ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق صرف ایمرجنسی کی صورت میں سیکیورٹی فورسز کی اجازت سے سفر کیا جا سکے گا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ فورسز کی گاڑی دیکھتے ہی اپنی گاڑی 100 میٹر فاصلے پر روکیں۔

وزیرستان اپر و لوئر کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ

پابندی کا مقصد فورسز کے سامان کی ترسیل کے دوران سیکیورٹی یقینی بنانا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter