دوسری شادی کے لیے مجاز اتھارٹی کی اجازت لازمی قرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ایف آر پشاور نے شادی رجسٹریشن کے سلسلے میں اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اب دوسری شادی کے لیے مجاز اتھارٹی کا اجازت نامہ لازمی ہوگا اور تمام شادیاں سرکاری شادی رجسٹر میں درج کرنا ضروری ہوگا۔

latest urdu news

اس سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے تمام سیکرٹریز کو قواعد کی سخت پابندی کی ہدایت دی ہے۔ مراسلے کے مطابق کم عمر شادی کی رجسٹریشن سے قبل نادرا رجسٹریشن فارم، اسکول سرٹیفکیٹ یا پیدائش کا سرٹیفکیٹ لازمی تصدیق کے ساتھ جمع کروانا ہوگا۔

طلاق کی صورت میں طلاق نامہ یا خلع کی دستاویزات کی تصدیق ضروری ہوگی جبکہ بیوہ کی شادی کے لیے شوہر کا موت کا سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ شادی رجسٹریشن ریکارڈ فوری طور پر آن لائن ایم آئی ایس سسٹم میں اپلوڈ کیا جائے اور تمام فائلیں بروقت نمٹائی جائیں۔ ویلیج سیکرٹریز کو بھی چیئرمین، کونسل ممبران اور نکاح خوانوں کو بریف کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter