جہلم ویلی میں اسکول وین کھائی میں جاگری، 25 سے زائد بچے زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر کے علاقے چکار کے قریب اسکول وین حادثے کا شکار، 29 میں سے 25 طلبا و طالبات زخمی، 3 کی حالت تشویشناک

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے ضلع جہلم ویلی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک اسکول وین پہاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔ وین میں نجی اسکول کے کم از کم 29 طلبا و طالبات سوار تھے، جن میں سے 25 سے زائد بچے زخمی ہو گئے۔

latest urdu news

پولیس حکام کے مطابق حادثہ جہلم ویلی کے علاقے چکار کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسکول وین تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو گئی اور کھائی میں جا گری۔ زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں وین کا ڈرائیور بھی شامل ہے، جس کی شناخت سجاد شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی بچوں کی عمریں 6 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو ریسکیو کیا۔ مقامی افراد نے بھی امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں اسکول وین حادثات کوئی نئی بات نہیں۔ ناقص سڑکوں، پرانی گاڑیوں اور غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز کی وجہ سے ایسے واقعات آئے روز پیش آتے ہیں، جن پر مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter