اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع ، وزیر تعلیم نے وجہ بتا دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات یکم ستمبر تک بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان کے مطابق یہ فیصلہ شدید گرمی کی لہر کے باعث بچوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

latest urdu news

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ چھٹیوں کی توسیع کا مقصد طلبہ کو ہیٹ ویو کے اثرات سے بچانا ہے۔ وزیر تعلیم نے اعتراف کیا کہ تعطیلات میں اضافے سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوں گی، لیکن بچوں کی صحت کو ترجیح دینا ناگزیر ہے۔

دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر ابرار احمد خان کا کہنا ہے کہ اس توسیع سے خاص طور پر میٹرک کلاسز کا نصاب بری طرح متاثر ہوگا۔

ان کے مطابق اسلام آباد اور دیگر صوبوں میں اسکول معمول کے مطابق کھل چکے ہیں، اس لیے پنجاب میں بھی فوری طور پر تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔

یاد رہے کہ صوبے میں موسم گرما کی تعطیلات پہلے 14 اگست تک مقرر تھیں، جن میں اب مزید دو ہفتوں سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter