سکولوں میں بچوں کو کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا آغاز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے اسکولوں میں کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے سی ای اوز ایجوکیشن کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ والدین کی تحریری رضامندی کے بعد ہی بچیوں کو ویکسین دی جائے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق، یہ ویکسین نو سے چودہ سال کی عمر کی بچیوں کو لگائی جائے گی۔ اس مہم کے دوران تقریباً آٹھ لاکھ بچیوں کو کینسر سے بچاؤ کی یہ ویکسین دی جائے گی، جس کا مقصد نوعمر بچیوں کو مستقبل میں لاحق ممکنہ خطرناک بیماریوں سے بچانا ہے۔

latest urdu news

محکمہ صحت کا تربیت یافتہ عملہ اسکولوں کا دورہ کرے گا اور وہی بچیوں کو ویکسین فراہم کرے گا۔ یہ مہم 15 ستمبر سے 27 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی۔

ذرائع کے مطابق، یہ ویکسین ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) کے خلاف دی جا رہی ہے، جو سروائیکل کینسر سمیت دیگر خطرناک بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ دنیا بھر میں اس ویکسین کو بچیوں میں جلدی عمر میں لگانے کی سفارش کی جاتی ہے تاکہ مستقبل میں ان کو بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

محکمہ تعلیم اور صحت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ تحریری رضامندی جلد از جلد اسکولوں کو فراہم کریں تاکہ ان کی بچیاں اس حفاظتی مہم سے مستفید ہو سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter