لاہور، پنجاب اسمبلی کا 13 مئی کو طے شدہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی جانب سے آج اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، تاہم کچھ ہی دیر بعد انہوں نے اجلاس کی منسوخی کا حکم بھی جاری کر دیا۔
اجلاس ملتوی کیے جانے کے فیصلے کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نے نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، جس کے مطابق 13 مئی کو ہونے والا اجلاس اب منعقد نہیں ہوگا۔
دوسری جانب جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اپوزیشن کے گرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔
نجی نیوز چینل سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ مقامی سیاست سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے کچھ خدشات تھے، عمران خان کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان کوخدشات دور کرنےکی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پہلے پارٹی سے مشاورت کے لیے وقت مانگا اور پھر انکار کردیا۔