صوابی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، 100 سے زائد متاثر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ، بی ایم سی کے مطابق باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں مریض زیر علاج۔

صوابی کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں اب تک 100 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق ٹوپی کے محلہ بوٹکہ، آزاد خیل اور سواتیاں میں ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

باچاخان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ 8 مریض زیر علاج ہیں، جبکہ ٹی ایچ کیو ٹوپی میں 12 بیڈ پر مشتمل ڈینگی وارڈ مریضوں سے بھر گیا ۔

متاثرہ افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بی ایم سی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گھروں اور آس پاس کے علاقوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات پر عمل کریں۔

یاد رہے کہ صوابی سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے باعث صحت کی سہولیات پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter