سعودی نیول چیف کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی نیول چیف وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن کو ایوانِ صدر میں نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کیا

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات کی علامت کے طور پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف آف رائل سعودی نیول فورسز اسٹاف، وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن کو ملک کے اعلیٰ ترین فوجی اعزازات میں سے ایک، نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔ یہ پُروقار تقریب ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

latest urdu news

تقریب میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف، سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری اور باہمی تعاون کی اہمیت کو سراہا گیا۔

صدر مملکت کی جانب سے دیا گیا یہ اعزاز سعودی نیول چیف کی بحری شعبے میں پیشہ ورانہ خدمات، پاک-سعودی فوجی تعلقات کے فروغ، اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے میں کردار کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی تعلقات تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں، اور دونوں ممالک باقاعدگی سے تربیتی مشقوں، اعلیٰ سطحی تبادلوں، اور عسکری تعاون میں شریک رہتے ہیں۔ یہ اعزاز ان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی ایک اور کڑی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter