سعودی عرب کا پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دینے اور 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سعودی عرب نے رواں مالی سال 2025-26 میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرنے اور پانچ ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارتِ خزانہ نے اس پیش رفت کی تصدیق کر دی ہے۔

latest urdu news

حکام کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ آئل فیسیلٹی تقریباً 290 ارب روپے کے مساوی ہے، جبکہ موجودہ مالی سال کے پہلے تین ماہ میں پاکستان کو 85 ارب روپے سے زائد مالیت کی سہولت دی جا چکی ہے، جو تقریباً 30 کروڑ ڈالر کے برابر بنتی ہے۔

سعودی عرب اس وقت پاکستان کو ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کر رہا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 28 ارب 37 کروڑ روپے کے مساوی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو 5 ارب ڈالر ٹائم ڈیپازٹس کی صورت میں 4 فیصد شرح سود پر فراہم کر رکھے ہیں۔ ان میں سے دو ارب ڈالر دسمبر 2025 میں جبکہ تین ارب ڈالر جون 2026 میں واجب الادا ہیں، تاہم سعودی حکومت نے ان فنڈز کو ایک بار پھر رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف آج تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

یہ فنڈز بجٹ سپورٹ کے طور پر فراہم کیے گئے ہیں جن کی مجموعی مالیت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 1450 ارب روپے بنتی ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ اقدام پاکستان کی مالی استحکام کی کوششوں کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter