150
سرگودھا کے نواحی گاؤں مصریہ، کوٹلہ میں ڈکیتی اور خواتین سے زیادتی کے سنگین الزامات میں ملوث ثناء اللہ اور اکرام ناگڑیاں پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔
لاشیں بعد ازاں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق، دونوں ملزمان کے خلاف گجرات اور سرگودھا اضلاع میں متعدد سنگین مقدمات درج تھے۔ ملزمان نے سرگودھا کے نواحی گاؤں میں ڈکیتی کے دوران دو خواتین کی عزت پامال کی تھی۔
پولیس کے مطابق، سی سی ڈی گجرات اور سی سی ڈی سرگودھا کی مشترکہ کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جہاں وہ پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے۔
