سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک پر کمیشن بنانے کی درخواست خارج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کو عدم پیروی کے باعث خارج کر دیا ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران جب معاملہ کال کیا گیا تو درخواست گزار کی طرف سے کوئی نمائندہ پیش نہیں ہوا، جس پر جسٹس محمد آصف نے درخواست خارج کرنے کا حکم جاری کیا۔

latest urdu news

واضح رہے کہ 2021 میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی تھی، جس میں انہیں پانامہ کیس کے فیصلے سے متعلق ہدایات دیتے ہوئے سنا گیا تھا۔ اس آڈیو کے بعد اس کی تحقیق کے لیے کمیشن بنانے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter