صنم جاوید کی گمشدگی ،ماورائے عدالت کارروائیاں ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی: بیرسٹر سیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کی پراسرار گمشدگی کو انتہائی افسوسناک اور آئین و قانون کے منافی قرار دیا ہے۔ انہوں نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات ناقابلِ برداشت ہیں۔

latest urdu news

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ حقائق عوام کے سامنے لائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ صنم جاوید کی گمشدگی ماورائے عدالت اقدام ہے جو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ صنم جاوید پی ٹی آئی کا ایک اہم اثاثہ ہیں اور ان کا واحد "جرم” عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔ وہ اس سے قبل بھی مختلف ریاستی دباؤ اور مشکلات کا سامنا کر چکی ہیں، لیکن اس طرح کی کارروائیاں انسانی حقوق اور جمہوری اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

صنم جاوید کی مبینہ گرفتاری، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر اغوا کا مقدمہ درج

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صنم جاوید کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے اور ان کی گمشدگی میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ بیرسٹر سیف نے یہ بھی واضح کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت شہری آزادیوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter