ٹک ٹاکر ثناء یوسف سےقاتل کی آخری گفتگو سامنے آ گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کے علاقے جی-13 ون میں قتل کی گئی نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی اپنے قاتل سے ہونے والی آخری گفتگو منظر عام پر آ گئی ہے، جس سے واقعے کی نوعیت اور اس کے پسِ منظر کی سنگینی مزید واضح ہو گئی ہے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق 22 سالہ ٹک ٹاکر عمر حیات عرف کاکا، ثناء یوسف سے زبردستی دوستی قائم کرنا چاہتا تھا۔ متعدد بار انکار کے باوجود وہ مسلسل رابطے کی کوشش کرتا رہا۔ انکار برداشت نہ کرتے ہوئے وہ پیر 2 جون کو شام کے وقت مقتولہ کے گھر کے باہر پہنچا، جہاں اس کی ثناء سے آخری بار تلخ گفتگو ہوئی۔

عینی شاہدین اور قریبی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ثناء یوسف نے معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی اور قاتل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "تمہیں غصہ آ رہا ہے، یہاں سے چلے جاؤ، یہاں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں، جاؤ یہاں سے!” مگر ان الفاظ کے باوجود عمر حیات نے آپے سے باہر ہو کر پستول نکالا اور ثناء یوسف پر فائرنگ کر دی۔

واقعے کے فوری بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ شدید زخمی ثناء یوسف کو اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دو گولیاں مقتولہ کے سینے میں لگیں، جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔

اس افسوسناک واقعے کی ایف آئی آر مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سنمبل میں درج کی گئی، جس میں قاتل کے خلاف قتل عمد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا۔ پولیس نے تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم عمر حیات کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل سے مزید تفتیش جاری ہے اور اسے عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواتین کے تحفظ کے لیے ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مقتولہ ثناء یوسف کے اہلِ خانہ اور سوشل میڈیا صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتل کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کا سدباب ممکن ہو سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter