سمبڑیال میں انتخاب نہیں بلکہ منظم دھاندلی ہوئی،شیخ وقاص اکرم کا الزام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے سمبڑیال کے ضمنی انتخاب کو پہلے سے طے شدہ اور دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے پولیس و انتظامیہ پر مسلم لیگ (ن) کی پشت پناہی کا الزام عائد کر دیا ہے۔

latest urdu news

عالیہ حمزہ اور حلقہ کے امیدوار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ وقاص نے کہا کہ سمبڑیال میں منصفانہ انتخاب کے بجائے مکمل منصوبہ بندی کے تحت دھاندلی کی گئی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ الیکشن کے دن غنڈہ گردی، بدعنوانی اور انتخابی قواعد کی کھلی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کو زبردستی باہر نکالا، ووٹرز کو ہراساں کیا گیا اور پارٹی کے کیمپس کو مسمار کر دیا گیا۔ ان کے مطابق بیلٹ باکس پہلے سے بھرے ہوئے لائے گئے اور بعض مقامات پر ان کو بدلا بھی گیا۔ مزید کہا کہ گنتی کے وقت پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر فارم کے مصدقہ نتائج پر ان کے دستخط روکے گئے۔

شیخ وقاص اکرم نے الزام لگایا کہ یہ انتخاب محض ایک سیاسی ڈرامہ تھا، جس کے تحت پیشگی منصوبہ بندی کے ساتھ ن لیگ کو کامیابی دلوانے کیلئے پولنگ اسٹیشنز کو نشانہ بنایا گیا اور الیکشن کے عمل کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی ماضی قریب میں بھی مختلف حلقوں میں انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھاتی رہی ہے اور بارہا الیکشن کمیشن و نگران حکومت پر جانبداری کے الزامات لگا چکی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter