سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کی مبینہ نیلامی کی خبر آج 11 اگست 2025 کو سامنے آئی، جس کے مطابق یہ کارروائی القادر ٹرسٹ کیس میں مبینہ مالی ریکوری کے لیے کی جا رہی ہے۔ سرکاری اشتہار کے مطابق نیلامی کا عمل آج صبح 11 بجے اسلام آباد میں ہونا تھا، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔
نیلامی سے متعلق اشتہار اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ نیلامی میں شرکت کرنے والے ہر فرد کو 50 لاکھ روپے کا پے آرڈر چیئرمین نیب کے نام جمع کرانا ہوگا۔ حکام کے مطابق یہ اشتہار پہلے 30 مئی اور 7 اگست 2025 کو اخبارات میں بھی شائع کیا جا چکا ہے، اور جائیداد کے معائنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔
دوسری جانب، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نیلامی پر اب تک کوئی رسمی سیاسی ردعمل نہیں آیا، تاہم پارٹی کے قانونی مشیر سلمان اکرم راجہ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے:
“عمران خان صاحب کی بنی گالہ رہائشگاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر آج ہی ہمارے علم میں آئی ہے۔ اگر ایسا کوئی عمل ہوا ہے تو یہ ایک خفیہ کارروائی ہے، جس سے بنی گالہ کے منتظمین مکمل طور پر لاعلم ہیں۔ ہماری قانونی ٹیم اس معاملے کی تہ تک پہنچنے کے لیے سرگرم ہے اور جلد ہی درست صورتحال عوام کے سامنے آ جائے گی۔