سابق فاٹا اور پاٹا کے علاقوں میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ کو بحال کر دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سپریم کورٹ نے سابق فاٹا اور پاٹا کے علاقوں میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ کو بحال کر دیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی آئینی بینچ نے فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس قانون میں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کی۔

latest urdu news

عدالت نے گھی اور اسٹیل ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا اور تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

بعد ازاں عدالت عظمیٰ کے پانچ رکنی بینچ نے سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ کو سابقہ فاٹا اور پاٹا میں دوبارہ نافذ کرتے ہوئے اپیلوں کی آئندہ سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں اس ایکٹ کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter