لاہور کے شہری پشاور اور کراچی کا موازنہ کریں، سعد رفیق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ناکام، 350 ڈیمز میں صرف 3 بنائے گئے۔

لاہور، مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لاہور کے شہری اپنے شہر سے باہر نکل کر پشاور اور کراچی دیکھیں تو حکومت کی کارکردگی کا فرق واضح ہو جائے گا۔ سعد رفیق نے بیان میں کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد کسی صوبے کو اختیار اور وسائل کی کمی کا جواز نہیں ملتا۔

latest urdu news

انہوں نے خیبرپختونخوا کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی مسلسل تیسری حکومت ہے، اگر وہاں ایک ارب درخت لگائے جاتے تو موجودہ تباہی سے بچا جا سکتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 350 ڈیمز میں سے کوئی ساڑھے 3 ڈیمز کے نام بتا دیں تو وہ مان جائیں گے۔

خواجہ سعد رفیق نے نواز شریف کے دور حکومت میں کالاباغ ڈیم بنانے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو سیاسی مخالفت کی نذر کر دیا گیا۔ ان کے مطابق موجودہ حکومتی اقدامات ناکافی اور غیر مؤثر ہیں، جس سے ملکی ترقی اور وسائل کا بہتر استعمال متاثر ہو رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter