پیپلز پارٹی کے ایم این اے ذوالفقار علی کے گھر ڈکیتی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی ذوالفقار علی کے گھر رات گئے مسلح ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس میں ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر گئے۔

ایم این اے ذوالفقار علی کے مطابق چار مسلح ڈاکو رات گئے دیوار توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور ڈھائی بجے سے صبح پانچ بجے تک اہلخانہ کو یرغمال بنائے رکھا۔

latest urdu news

ڈاکو زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور ایک گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔ بعد ازاں وہ گاڑی مورو بائی پاس پر چھوڑ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ واردات کے دوران گھر کے باہر بھی ڈاکوؤں کے ساتھی موجود تھے۔

واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ، وزیرداخلہ اور ڈی آئی جی نے فون پر تفصیلات حاصل کیں جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان میں سال 2025 کی سب سے بڑی ڈکیتی: 22 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے

ذوالفقار علی نے کہا کہ یہ خالصتاً ڈکیتی کی واردات ہے اور کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter