رکشہ ڈرائیور کے بیٹے محمد احمد نے میٹرک امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان تعلیمی بورڈ کے حالیہ میٹرک امتحانات میں ایک متاثر کن کامیابی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں بورے والا کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے محمد احمد نے آرٹس گروپ میں 1161 نمبر حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔

محمد احمد کا تعلق ایک سادہ گھرانے سے ہے۔ ان کے والد محمد افضل ایک رکشہ ڈرائیور ہیں، جو خود تعلیم حاصل نہ کر سکے، مگر ہمیشہ یہ خواہش رکھتے تھے کہ ان کا بیٹا وہ خواب پورے کرے جو وہ نہ کر سکے۔ احمد نے مدرسہ جامعہ حنفیہ سے میٹرک کا امتحان دیا اور اپنی محنت اور والدین کی دعاؤں کے نتیجے میں شاندار کامیابی حاصل کی۔

latest urdu news

احمد کا کہنا ہے: “میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، میرے والد رکشہ چلاتے ہیں لیکن انہوں نے کبھی مجھے مایوس نہیں ہونے دیا۔ مالی مشکلات کے باوجود ہمیشہ میری ہمت بندھائی اور مجھے سیکھنے کا حوصلہ دیا۔ میری یہ کامیابی انہی کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔”

محمد افضل، جو روزانہ شہر کی گلیوں میں رکشہ چلا کر روزی کماتے ہیں، اپنے بیٹے کی اس کامیابی پر خوشی سے سرشار ہیں۔ ان کا کہنا تھا:

“میں تعلیم حاصل نہ کر سکا، لیکن ہمیشہ چاہتا تھا کہ میرا بیٹا پڑھے۔ آج جب میں دیکھتا ہوں کہ وہ پورے بورڈ میں نمایاں ہوا ہے، تو دل فخر سے بھر جاتا ہے۔”

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter