چاول کی قیمت میں 25 روپے فی کلو اضافہ، سیلاب اور ذخیرہ اندوزی کو ذمہ دار قرار دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں چاول کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں سیلہ کائنات اور کچی کائنات چاول کی قیمتوں میں 25 روپے فی کلو جبکہ 1 ہزار روپے فی من کا اضافہ ہوا ہے۔

تازہ تفصیلات کے مطابق سیلہ کائنات چاول 13,600 روپے فی من اور کچی کائنات چاول 14,000 روپے فی من میں فروخت ہو رہا ہے، جس کے باعث فی کلو قیمت بالترتیب 340 روپے اور 360 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

latest urdu news

دکانداروں کے مطابق چاول کی فصل حالیہ سیلاب کے باعث متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے رسد میں کمی آئی ہے۔ دوسری جانب پرانے چاول کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹ میں فروخت نے بھی قیمتوں میں اضافے کو ہوا دی ہے۔

ماہرین اور صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاول کی قیمتوں پر کنٹرول رکھنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں تاکہ عام آدمی مزید مہنگائی کے بوجھ تلے نہ دب جائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter