ذمہ دار ملک جنگ نہیں چاہتے، مگر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، بیرسٹر ظفر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور پُرامن ملک ہے، جنگ کا خواہاں نہیں، مگر حملے کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ عمران خان آج بھی اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہیں اور ملک کے دفاع میں پوری قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر وطن پر حملہ ہوا تو ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی افواج کو مکمل آزادی دے رکھی ہے، جب کہ پاکستان کی حکومت نے تاحال پاک فوج کو واضح اختیار نہیں دیا، ہمارا مقابلہ بھارت کی انتہا پسند حکومت سے ہے، بھارتی عوام سے دشمنی نہیں بلکہ ہمسائیگی چاہتے ہیں۔

بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ بھارت میں کانگریس کی اپیل پر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ اجلاس بلایا گیا، جبکہ پاکستان کی حکومت سیاسی مفاد کو ترجیح دے رہی ہے اور آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں عمران خان کی آواز شامل نہ کر کے قومی اتحاد کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی معیشت کا حصہ بننے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (DFDI) فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اس فورم کو پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter