دیوسائی اور بابوسر میں پھنسے سیاحوں کی بحفاظت منتقلی، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج کا دیوسائی، بابوسر اور قراقرم ہائی وے پر بڑا ریسکیو آپریشن، 15 ہیلی کاپٹر سورٹیز، سیکڑوں سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا

سکردو: پاک فوج کی جانب سے دیوسائی، بابوسر اور قراقرم ہائی وے پر شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسے ہوئے سیاحوں اور مسافروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

latest urdu news

دیوسائی اور اس کے نواحی علاقوں میں خراب موسم اور زمین کھسکنے کی وجہ سے راستے بند ہو چکے تھے، جس کے باعث درجنوں سیاح پھنس گئے تھے۔ پاک فوج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریسکیو آپریشن شروع کیا، جس کے دوران اب تک 15 پروازوں کے ذریعے پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

پاک فوج کے پائلٹس اور انجینئرنگ ٹیمیں سکردو روڈ سمیت دیگر راستوں کی بحالی میں مصروف ہیں۔ سکردو سے سدپارہ ماؤنٹینئرنگ اسکول تک لینڈ سلائیڈنگ کا علاقہ کلیئر کر دیا گیا ہے، جبکہ دیوسائی کی جانب سدپارہ گاؤں تک رسائی ممکن بنا دی گئی ہے۔ فوجی عملہ باقی ماندہ رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے دن رات سرگرمِ عمل ہے۔

گلگت بلتستان: چلاس میں سیلابی ریلے سے تباہی، 5 سیاح جاں بحق، سرچ آپریشن جاری

فوجی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 150 تیار کھانے کے پیکٹس متاثرہ علاقوں میں بھیجے گئے ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے اہلکار بھی ریسکیو مشن میں شریک ہیں اور اشیائے خوردونوش متاثرین تک پہنچا رہے ہیں۔

ادھر بابوسر ٹاپ اور قراقرم ہائی وے پر بھی سڑکوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ رات بھر ملبہ ہٹانے کے عمل میں بھاری مشینری اور افرادی قوت استعمال کی جا رہی ہے۔ گمشدہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں، جو مشکل پہاڑی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔

پاک فوج اور ریسکیو اداروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور بروقت کارروائی نے درجنوں قیمتی انسانی جانوں کو بچا لیا۔ متعلقہ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال کے مکمل بہتر ہونے تک دیوسائی، بابوسر اور قراقرم ہائی وے جیسے متاثرہ علاقوں کا سفر نہ کریں، تاکہ مزید خطرات سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter