ریسکیو 1122 جہلم کی شاندار کارکردگی: مئی 2025 میں 2377 افراد کو بروقت ریسکیو کیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریسکیو 1122 جہلم نے مئی 2025 میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2377 افراد کو بروقت ریسکیو کیا۔ اس کے علاوہ 1521 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

latest urdu news

یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں ادارے کی ماہانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، مئی کے مہینے میں ریسکیو 1122 جہلم کو کل 2390 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں، جن میں شامل ہیں:

  • 361 ٹریفک حادثات
  • 1626 میڈیکل ایمرجنسیز
  • 46 آتشزدگی کے واقعات
  • 34 جرائم سے متعلق کیسز
  • 4 ڈوبنے کے حادثات
  • 5 عمارتیں گرنے کے واقعات
  • اور 314 دیگر ایمرجنسیز

بدقسمتی سے، مختلف حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 99 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں سے 9 افراد ٹریفک حادثات کا شکار تھے، جبکہ باقی اموات میڈیکل ایمرجنسیز سے متعلق تھیں۔

ریسکیو 1122 نے اس دوران اوسطاً 7.8 منٹ میں ایمرجنسی رسپانس فراہم کیا، جو ادارے کی تیز رفتار کارکردگی کا ثبوت ہے۔

ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دریائے جہلم پر فرضی مشقیں بھی منعقد کی گئیں تاکہ ہنگامی حالات میں فوری اور مربوط ردعمل یقینی بنایا جا سکے۔

کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت ضلع بھر میں 4978 طلباء اور شہریوں کو اسکولوں، کالجوں، مدارس، مساجد اور دیگر اداروں میں ابتدائی طبی امداد، ہنگامی انخلاء، اور فائر سیفٹی کی تربیت فراہم کی گئی۔ یونین کونسل سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کی تشکیل کا عمل بھی جاری ہے، جبکہ اسکاوٹس کے لیے CADRE ٹریننگ سیشنز بھی منعقد کیے گئے ہیں۔

ریسکیو 1122 کی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت 96 مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد اور سرگودھا کے بڑے اسپتالوں میں بہتر علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 جہلم ہر قسم کی آفات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور عوام کو بروقت اور معیاری امداد فراہم کرنا ادارے کا اولین فریضہ ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter