بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں مہنگی بجلی سے تنگ صارفین کے لیے آئندہ ماہ ریلیف کی امید پیدا ہوگئی ہے، اور ممکنہ کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 65 پیسے فی یونٹ تک سستی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع کرادی ہے۔ نیپرا 27 نومبر کو اس درخواست پر سماعت کرے گا، جس کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کی باضابطہ منظوری دی جا سکتی ہے۔

latest urdu news

سی پی پی اے کے مطابق اکتوبر میں بجلی کمپنیوں کو مجموعی طور پر 9 ارب 63 کروڑ یونٹس فراہم کیے گئے، جبکہ فی یونٹ اوسط لاگت 8 روپے 71 پیسے رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 27.36 فیصد بجلی ہائیڈل ذرائع سے حاصل کی گئی، جبکہ جوہری توانائی سے 22.13 فیصد بجلی پیدا ہوئی، جس کی لاگت سب سے کم یعنی صرف 2 روپے 17 پیسے فی یونٹ رہی۔ اس کے علاوہ 12.76 فیصد مقامی کوئلے، 4.71 فیصد درآمدی کوئلے، 9.16 فیصد مقامی گیس اور 19.72 فیصد درآمدی ایل این جی سے بجلی پیدا کی گئی۔

ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان، نیپرا میں درخواست جمع

اگر نیپرا نے کمی کی منظوری دے دی تو صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں خاطر خواہ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter