ریکارڈ بارش ہوئی، مگر نقصان کم ہوا، ریکسیو اور پولیس کا کردار حیران کن ہے، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ریکارڈ بارش کے باوجود نقصانات کم ہونے پر پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور ضلعی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

پنجاب میں حالیہ ریکارڈ توڑ بارشوں کے باوجود ممکنہ تباہی سے بچاؤ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’الحمدللہ، بارش بہت زیادہ ہوئی مگر نقصان کم ہوا ہے، جو ہماری بہتر منصوبہ بندی، فوری ردِعمل اور بروقت اقدامات کا ثبوت ہے۔‘‘ انہوں نے پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا، ساتھ ہی فوج کی معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کئی مقامات پر پانی کھڑا رہا اور بعض علاقے زیرِ آب آئے، لیکن بیوروکریسی اور پبلک ایڈمنسٹریشن نے انتہائی فعال کردار ادا کیا، جس سے بڑی تباہی سے بچا جا سکا۔ مریم نواز نے تمام متاثرہ علاقوں میں موجود پانی کو آج ہی نکالنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ’’انفراسٹرکچر کو جو نقصان ہوا ہے، اس کا مکمل اندازہ لگا کر کسانوں اور دیگر متاثرین کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔‘‘

بابوسر سیلاب: لاپتہ بچے کی لاش برآمد، ڈاکٹر سعد کے 3 سالہ بیٹے کی شناخت

انہوں نے مزید کہا کہ ہر ضلع میں ریسکیو اداروں نے سینکڑوں افراد کو بحفاظت نکالا اور ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ پولیس نے بھی بڑے جذبے سے ڈیوٹی دی۔ انہوں نے انتظامیہ کو تنبیہ کی کہ اگلا مون سون اسپیل 31 جولائی کو متوقع ہے، اس لیے پہلے سے تیاری مکمل رکھیں تاکہ آئندہ بھی حالات کو بخوبی سنبھالا جا سکے۔

گزشتہ دنوں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید بارشیں ہوئیں جن سے شہری زندگی متاثر ہوئی، تاہم صوبائی حکومت کی بروقت حکمتِ عملی سے بڑے پیمانے پر جانی یا مالی نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکا۔ اس سے قبل سابقہ حکومتوں کو اکثر ناقص انتظامات پر تنقید کا سامنا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter