لاہور میں 18 سال بعد شدید گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز، 9 جون کو لاہور میں شدید گرمی نے گزشتہ 18 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ کئی برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 2007 میں لاہور ایئرپورٹ پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم موجودہ گرمی کی شدت نے 2024 کو ایک بار پھر شدید گرمی والے برسوں کی صف میں شامل کر دیا ہے۔

latest urdu news

شہر میں درجہ حرارت اگرچہ 46 ڈگری ریکارڈ ہوا، لیکن گرمی کی شدت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

دوسری جانب ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ اسلام آباد اور پشاور میں 44، کوئٹہ میں 36، اور کراچی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان اور جیکب آباد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ سرگودھا اور سبی میں 48، اور گوجرانوالہ، جہلم، قصور، اور منڈی بہاؤالدین میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter