نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ادارے کے مطابق، اب تک ملک بھر میں 272 افراد جاں بحق اور 655 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں 93 مرد، 47 خواتین اور 132 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 257 مرد، 182 خواتین اور 216 بچے شامل ہیں۔ بارشوں سے 1192 گھروں کو نقصان پہنچا، جبکہ 367 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔
پنجاب: صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ 145 افراد جاں بحق اور 514 افراد زخمی ہوئے۔
خیبرپختونخوا: خیبرپختونخوا میں 65 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 80 افراد زخمی ہوئے۔
سندھ: سندھ میں 25 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
بلوچستان: بلوچستان میں بارشوں کے باعث 20 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔
گلگت بلتستان: گلگت بلتستان میں 8 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔
آزاد کشمیر: آزاد کشمیر میں 2 افراد بارشوں سے جاں بحق ہوئے۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں اور شہریوں کو ممکنہ خطرات سے بروقت آگاہ کیا جائے۔