ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: محکمہ پرائس کنٹرول نے کہا ہے کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بنیادی وجہ سپلائی میں تعطل ہے۔

ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق خیبرپختونخوا میں حالیہ شدید بارشوں سے ٹماٹر کی فصل کو شدید نقصان پہنچا، جس کے باعث منڈیوں میں عارضی قلت پیدا ہوئی۔

latest urdu news

مزید کہا گیا کہ افغانستان اور ایران سے ٹماٹر کی درآمد میں عارضی تعطل نے بھی سپلائی چین پر دباؤ بڑھایا، جب کہ موسمی تبدیلی، بارشوں اور ٹرانسپورٹ کے مسائل نے صورتحال کو مزید خراب کیا۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ وقتی نوعیت کا ہے، اور آئندہ ہفتے سپلائی معمول پر آنے کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ سندھ کی فصل نومبر میں جبکہ پنجاب کی فصل اپریل اور مئی میں منڈیوں میں پہنچے گی، جس کے بعد ٹماٹر کی وافر دستیابی یقینی ہوگی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter