اصل چور یہی ہیں جو ملک کو تباہ کر رہے ہیں، نور عالم خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران کہا کہ اصل چور پاکستان کی بیوروکریسی ہے جس نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی سیلاب آتا ہے یا دہشتگردی ہوتی ہے تو بیوروکریسی والے اس سے مال کماتے ہیں۔

latest urdu news

سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے اسلام آباد سے شروع کرتے ہوئے کہا کہ نالوں پر تجاوزات کی گئی ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کی پی ڈی ایم اے دریائے سوات میں 16 افراد کو بچانے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ دریا کے کنارے کتنی سوسائٹیز بنی ہوئی ہیں جنہیں فوری روکا جانا چاہیے۔

نور عالم خان نے کہا کہ سیاستدان زمین پر قبضہ نہیں کرتے بلکہ اصل لینڈ گریبرز پاکستان کی بیوروکریسی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے باوجود صوبے دریا کی زمین پر سوسائٹیز بنا دیتے ہیں اور وفاق اس پر کوئی کارروائی نہیں کر پاتا۔

اسی اجلاس میں علی امین گنڈاپور کے کالا باغ ڈیم سے متعلق بیان پر بھی بحث ہوئی جس پر عظمیٰ بخاری اور دیگر ارکان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سائرہ افضل تارڑ نے 18ویں ترمیم کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قومی مسائل پر سمجھوتہ ضروری ہے اور صوبے و وفاق دونوں کو مل کر فنڈز فراہم کرنے چاہئیں۔

ثمینہ خالد گھرکی نے راوی کنارے ہوئی تعمیرات پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ ان تعمیرات کی اجازت کس نے دی۔ شاہدہ اختر علی نے جنگلات کی کٹائی پر تشویش ظاہر کی اور ٹمبر مافیا کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter